کیل سے وادی گریز کی جانب جونہی سفر کریں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم جنت کے کسی گوشہ میں چل رہے ہیں ۔ کیل سے تابٹ کا فاصلہ تقریبا چالیس کلومیٹر ہے اور اس دوران روڈ کے کنارے بےشمار خوبصورت گاؤں آتے جاتے ہیں ۔ کیل سے تابٹ کے عین بیچ جینوائی کا خوبصورت مقام آتا ہے ۔ یہاں سے ڈک جھیل ّ(ترملین) ایک رات کی مسافت کے بعد پہنچا جاسکتا ہے ۔ پڑیاں گاؤں کو بیس کیمپ بنا کر اس خوبصورت جھیل پر پہنچا اتنا بھی آسان نہیں ۔ یہ ایک درمیانی درجہ کا ٹریک ہے ۔ جھیل پہنچنے کے لیے بعض مقامات پر رسوں کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے ۔ ایک مستند گائیڈ کے ذریعہ اس علاقہ کو تسخیر کیا جاسکتا ہے ۔
×